پاکستان

چھلاوا سمجھا جانیوالا لشکر جھنگوی کا سابق سربراہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ نعیم بخاری گرفتار

بم دھماکے، دہشتگردی کا انتہائی بڑا نام ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے چھلاوا سمجھا جانے والا عطا الرحمان عرف نعیم بخاری عرف ابو حارث عرف موٹا کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق نعیم بخاری محرم الحرام میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے چند روز قبل ہی کراچی پہنچا تھا، کالعدم لشکر جھنگوی کا سابق سربراہ نعیم بخاری سندھ پولیس کی ریڈ بک میں بارہویں نمبر پر ہے۔

ریڈ بک کے ہر ایڈیشن میں نعیم بخاری کا نام شامل رہا، ملزم کی زندہ ومردہ گرفتاری پرانعام بھی مقرر ہے۔ نعیم بخاری کراچی میں ہونے والی تمام بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھا، ملزم بم بنانے کا بھی ماہر سمجھا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نعیم بخاری کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button