مقبوضہ فلسطین

فلسطینی ٹی وی چینلز بند کرنے کی اسرائیل کی کوشش

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی ایک وزیر ایلیٹ شاکید نے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی انتظامیہ کے ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کی جائیں اس لئے کہ ان چینلوں سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے اعتراضات اور احتجاجات کو دکھایا جارہا ہے-

فلسطین کے ٹی وی چینلوں کو بند کئے جانے کا اسرائیلی خاتون وزیر نے ایسے میں مطالبہ کیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور غرب اردن اور غزہ نیز بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں جمعہ کو پانچ فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے-

یکم اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف صیہیونیوں کے حملوں میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور تقریبا دوہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button