پاکستان
خانوادہ رسولؐ کی تعلیمات کی پیروی میں ہم سب کی نجات ہے،علامہ حسن ظفر
معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ خانوادہ رسولؐ کی پر امن تعلیمات کی پیروی میں ہم سب کی نجات ہے ،اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس بگڑتے ہوئے معاشرے میں جہاں انسان انسان کا گلا کاٹ رہا ہے اور ہم باہم دست وگریباں ہیں ،ہمیں اخلاق اور کردار کی درستگی،انسانی حرمت ،تحمل و برداشت اور رواداری کیساتھ اسلامی معاشرے کیلئے کام کرنا ہوگا ،تاکہ امت کی درست سمت رہنمائی ہو اور ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے بہتری کا کام ہوسکے۔