پاکستان

پشاور‘محرم میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام‘6خودکش جیکٹس برآمد

پشاورپولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے محرم میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بناکر ارمڑ سے 6خودکش جیکٹ‘ 8عدد ڈیٹونیٹر، 4عدد بٹیریاں، 4عدد فیوز اور نقشہ جات برآمد کرکے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔جمعہ کے روز سی سی پی او مبارک زیب خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ارمڑ کے علاقے میں ایک سکول پر چھاپہ لگا کر ایک خطرناک منصوبہ ناکام بنا کر مذکورہ سکول سے 8 عدد خودکش جیکٹ، (ٹوٹل 16کلو گرام بارودی مواد)،8عدد ڈیٹونیٹر،4عدد بیٹریاں ،4 عدد فیوز اور نقشہ جات برآمد کرلیے جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیا سی سی پی او نے کہا کہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button