مشرق وسطی

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کاروائی۔200 دہشت گرد ہلاک

دمشق سے ہمارے نمائندے نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منگل کو شام کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ حملوں میں اسی سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق قنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کے آپریشن میں پینتالیس دہشت گرد ہلاک اور پچھتر زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شہر لاذقیہ میں بھی شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس جیش الشعب کے مشترکہ آپریشن میں پینتس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے اکثر دہشت گردوں کا تعلق ترکی، تیونس اور چچنیا سے بتایا گیا ہے۔

شام کی فوج نے اسی طرح دیر الزور کے ہوا‏ئی اڈے پر تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا۔ اس لڑائی میں بھی بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تین دن میں قنیطرہ کے مضافات میں تل القبع، تل الاحمر، الامل، اور معمل الحلیب نامی اسٹریٹیجک علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button