پاکستان

مجلس و حدت مسلمین و آئی ایس او کاکمیشنر کراچی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کا بائیکاٹ

مجلس و حدت مسلمین و آئی ایس او کاکمیشنر کراچی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے کمیشنر کراچی کی جانب سے بلائے گئے اہم اجلاس میں کالعدم جماعت کے رہنماء کو کمیشنر کراچی کی جانب سے اجلاس میں بلا نا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے.شیعہ و سنی رہنماؤں کے قتل میں ملوث کالعدم جماعت کے رہنماءکواجلاس میں بلانا کمیشنرکراچی وسندھ حکومت کاکالعدم جماعتوں کی سر پرستی ظاہرکرتا ہے ،ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری کمیشنرز کراچی شعیب احمد صدیقی وسندھ حکومت پرعائد ہوگی.

متعلقہ مضامین

Back to top button