پاکستان

محرم میں امن و محبت کا پیغام عام کیا جائے،مولاناعون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت محرم کے انتظامات کی مناسبت سے شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں محرم کے پروگراموں اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا عون محمد نقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسینؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔ انہوں نے علماء ،خطباء اور ذاکرین سے بھی کہا کہ وہ محرم کی مجالس میں امن و محبت رواداری کے پیغام کریں اور نواسہ رسولﷺ کی شہادت کے مقاصد پر روشنی ڈالیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کریں ،صفائی ستھرائی،پانی و بجلی کی فراہمی اور سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے –

متعلقہ مضامین

Back to top button