پاکستان

حکمران خوشیاں نہیں خودکشیاں بانٹ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

لاہورکے علاقے اچھرہ، سمن آباد اور گڑھی شاہو میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن نون نہیں جنون جیتے گا، حکمران خوشیاں نہیں خودکشیاں بانٹ رہے ہیں، وزیر ریلوے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہا ہے لیکن اسے پوچھنے اور روکنے والا کوئی نہیں، 11 اکتوبر کو شیر کی دھاڑ نہیں عوام کی للکار گونجے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جعلی ترغیبات عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں، حکمران طبقے کی سیاست کا مرکز و محور مال بنانا ہے، شریف برادران سیاست پیسے کیلئے اور پیسے کے ذریعے کرتے ہیں، کرپشن کی سیاست کا سورج 11 اکتوبر کو غروب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی موسم بدلنے والا ہے، تخت گرانے اور تاج اچھالنے کا وقت قریب ہے، ملک پر تاجر اور سوداگر حکمران مسلط ہیں، نون لیگ کرسی اور کمیشن کی سیاست کی علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق ریلوے ملازمین کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، شریف برادران قرض اتارو ملک سنوارو مہم کا حساب و جواب دیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ رائیونڈ کے محلات پر لرزہ طاری کر دے گا، حکومتی قلعہ بندیاں مسمار ہونیوالی ہیں، ضمنی الیکشن کا رزلٹ حکومت کے خاتمے کی بنیاد ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنیوالے جمہوریت کے چمپئن نہیں ہو سکتے، حقیقی احتساب ہوا تو ہیرو زیرو ہو جائیں گے، ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، 11 اکتو بر کو نئی صبح طلوع ہو گی، مسلم لیگ ن نے سیاست میں کرپشن اور دھاندلی کی بنیاد رکھی اور چھانگا مانگا سیاست کو متعارف کروایا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ذاتی اور مفاداتی سیاست کو دفن کر کے دم لیں گے، اشرافیہ اور بد معاشیہ نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button