مشرق وسطی

اردن کی سرحد کی طرف 3 ہزار وہابی دہشت گردوں کا فرار

شام میں روس کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 3 ہزار دہشت گرد اردن کی سرحد کی طرف فرار ہوگئے ہیں جبکہ شام میں 180 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی فضائیہ نے داعش، النصرہ اور جیش الیرموک دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد بڑی تعداد میں ترکی اور اردن کی طرف فرار کررہے ہیں اطلاعات کے مطابق اب تک 3 ہزار وہابی دہشت گرد اردن کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ شامی ذرائع کے مطابق دمشق کے قریب، دیرالزور اور حمص میں 180 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف روس، ایران، عراق اور شام کے درمیان 4 فریقی اتحاد تشکیل پایا ہے جس کے بعد مذکورہ ممالک کے درمیان انٹیلیجنس اطلاعات پر مبنی تعاون شروع ہوگيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button