پاکستان

کراچی : پوش علاقوں میں واقع اسپتال دہشتگردوں کی نئی آسان آمجگاہ

پاکستان کے قبائلی علاقوں سے آپریش ضرب عضب کی مار کھائے دہشتگردوں نے کراچی کے اسپتالوں کو اپنی آسان آمجگاہ بنالیا ہے، اطلاعات کے مطابق انسدا د دشتگردی کی فورس نے کراچی کے پوش علاقہ بہادر آباد میں زبیدہ میڈیکل سینٹر میں چھپا مار کر کئی اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون فافذ کرنے والے اداروں نے ریڈ کے دوران فاٹا کے خطرناک زخمی دہشتگرد گرفتار کیئے گئے ہیں جو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہوئے تھے

پولیس کے مطابق ان دہشتگردوں کا علاج معالج کرنے والا سہولت کا ر سرجن ڈاکڑ زبیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ، جس سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری طرف کراچی کے ہی ایک اور پوش علاقہ کلفٹن میں ہیلتھ کیئر سینٹر میں بھی چھاپہ مارگیا ، ہیلتھ کیئر سینٹر ماضی میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے زیر اثر تھا۔

دھیاں رہے کہ دہشتگرد کراچی میں چھپنے کے لئے اب پوش علاقوں کو ہدف بنا رہے ہیں، حال ہی میں القائدہ برصغیر کا گرفتار دہشتگرد رہنما شیبہ احمد بھی ڈیفس کے علاقہ سے گرفتار ہوا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق دہشتگرد وں کی آسان آمجگاہ یہی پوش علاقہ ہیں ۔

حال ہی میں موصول ہونے والی اس خبر سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں اور مدارس کی جانب چلائے جانے والے فلاحی اداروں کے اسپتال پاک افواج سے جنگ میں زخمی ہونے والے طالبان دہشتگردوں کی معالجت میں ملوث پائے جارہے ہیں، جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی محنتوں سے غداری ہے، لہذا اب فوری طور پر ان ادروں کی چھان بین کرکے ان پر اپنی گرفت مضبوط کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button