مشرق وسطی

کویت کے بزرگ شیعہ عالم دین شیخ حسین کو گرفتار

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے کویتی رکن حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کویت کے قومی اتحاد کے سکریٹری جنرل شیخ حسین معتوق کو اس ملک کی وزارت داخلہ کی شکایت اور اٹارنی جنرل کے حکم سے گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شیخ حسین معتوق نے دو ہفتہ قبل نماز جمعہ کے خطبوں میں کویت کی جیل میں بند ان افراد کو ناجائز سزا دئے جانے پر اعتراض کیا جو اسلحے کے انکشاف کے جرم میں گرفتار کے لئے گئے تھے۔ اس ملک کے وزیر اوقاف نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر انہیں ممنوقع المنبر قرار دے دیا ہے۔

شیخ حسین معتوق کویت میں حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے بانی اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ کے سلسلے میں ایران کی طرف سے سعودی عرب پر ڈالے گئے دباؤ کے بعد سعودی حکام کے اشاروں پر خلیجی ممالک میں شیعوں کو ستانا شروع کر دیا ہے جس کی ایک اور مثال بحرین سے ایرانی ناظلم الامور کو اس ملک سے نکال دیا جانا اور اپنے سفیر کو تہران سے واپس بلوا لینا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک کے بادشاہ سعودی عرب کی کٹھ پتلیاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button