مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ: 3 فلسطینی شہید، 400 زخمی

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور مظلوم نہتے فلسطینیوں کے درمیان، چوبیس گھنٹے سے جاری جھڑپوں میں کم سے کم تین فلسطینی شہید اور چار سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی ہلا ل احمر نے بتایا ہے کہ ایک سو بیس فلسطینیوں کو گولی لگی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو سو چونتس فلسطینی آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ اور دیگر وسائل سے زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی ہلال احمر نے اتوار کو غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس کے سبھی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا۔ دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے محاصرے کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رکھا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس کے علاقے العیسیویہ میں بہت زیادہ صیہونی فوجی تعینات ہوگئےہیں اور وہ کسی کو بھی مسجد الاقصی کے قریب نہیں جانے دے رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی بیت المقدس کے العیسیویہ کے علاقے میں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر مورچہ بند ہوگئے ہیں اوروہاں سے فلسطینیوں پر فائرنگ کرررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button