عراق

عراق میں داعش کے خلاف روسی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی حکومت عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی ہوائی حملوں کا استقبال کرتی ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے فرانس 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کی کوئی تجویز پیش کی تو بغداد اس کا خير مقدم کرےگا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق شام میں روسی حملوں کی حمایت کرتا ہے شام میں روسی حملے شامی حکومت کی درخواست پر کئے جارہے ہیں روس نے گذشتہ دو دنوں میں شام کے اندر داعش کے اہم ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے روسی حملوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے حملے محض نمائشی تھے کیونکہ امریکہ کے بعض اتحادی ممالک داعش کو فوجی مدد فراہم کررہے ہیں جن میں ترکی، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button