پاکستان

سعودی حکومت حج انتظامات کیلئے دیگر مسلم ممالک کی خدمات لے، لیاقت بلوچ

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منیٰ سے پورا عالم اسلام صدمہ اور سوگ میں ہے، جو حجاج کرام ابھی تک لاپتہ ہیں ان کے خاندانوں کیلئے یہ لمحات قیامت سے کم نہیں، سعودی حکومت انتظامات کیلئے وسیع اقدامات کرتی ہے سانحات پھر بھی رونما ہو جاتے ہیں، انتظامات کیلئے عالم اسلام کو سعودی حکومت مشاورت میں شامل کرے۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے سعودی عرب کے 85 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو پاکستان سے تعلقات کی بحالی کے راستہ سے ہٹایا جا رہا ہے، افغان صدر کے تازہ بیانات امریکی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کشیدہ رکھنا عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے، پاک چائینہ اقتصادی راہداری انہیں کھٹک رہی ہے اسی وجہ سے پاک افغان تعلقات خراب کر کے پاکستان کو معاشی اعتبار سے زک پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button