لبنان

حج کے انتظامات او آئی اسی کے سپرد کئے جانے چاہئیں؛ حزب اللہ

شیعت نیوز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ حسن نصراللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنطیم او آئی سی کے سپرد کیا جانا چاہیے۔
سانحہ منی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے واقعات اور منی کے سانحے نے مسلمانوں کی عید کو عزا میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی کا سانحہ تمام انسانوں خاص طور سے مسلم امہ کے لئے انتہائی دردناک ہے۔
انہوں نے کہا سعودی حکومت کو اس عظیم سانحے کی ذمہ داری قبول کرلینا چاہیے۔ اور سعودی حکام کی جانب حجاج کرام کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دینا صحیح نہیں ہے۔
حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سانحہ منی کی تحقیقات میں ان ممالک کے نمائندوں کو بھی شامل کیاجائے جن کے سب سے زیادہ شہری اس سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے سانحہ منی جیسے واقعات کی روک تھام بھی کی جاسکے اور سعودی حکومت دنیا کے بعض ملکوں کے مسلمانوں کو حج کی ادائیگی سے محروم بھی نہیں کرسکےگی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس سال یمن کے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے محروم کردیا ہے۔ سعودی حکومت اور اس کے اتحادی ممالک چھبیس مارچ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button