پاکستان

’’را‘‘کے ایجنٹوں کی مددکرنیوالاکے ایم سی کا انسپکٹرکورنگی سے گرفتار

کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے ’’را ‘‘ ایجنٹوں کی مالی معاونت کرنے والے کے ایم سی کے انسپکٹر کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کرلیا ‘جبکہ دوسری کارروائی میں سی ٹی ڈی پولیس نے قتل‘ اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتارکر کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن پولیس نے کورنگی لکھنو سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ملزم عادل انصاری کو گرفتار کرلیا جو کہ کے ایم سی میں انسپکٹر ہے ،ایس پی نوید خواجہ کے مطابق عادل انصاری کو  ’’را ‘‘ کے ایجنٹ کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور عادل انصاری کا نام گرفتار ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164کے بیان میں لیاتھا ۔عادل انصاری کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام کی دفعہ 123کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم پر الزام ہے کہ وہ دہلی میں موجود افراد کو رقوم بھیجا کرتا تھا‘ علاوہ ازیں کرپشن سے حاصل ہونے والی رقم بھی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث افراد میں تقسیم کرتا ہے ،علاوہ زیں سی ٹی ڈی آرم ملیٹنٹ انٹیلی جنس گروپ  نے حب ریور روڈ ولایت شاہ مزار سعید آباد میں چھاپہ مار کر 8ملزمان عابد علی ،تنویر احمد، جہانزیب ،جمیل احمد ،فہد ،محمد یاسر ،زاہد حسین ،عبدالزاہد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button