یمن

سعودی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

المسیرہ ٹی وی نے بھی یہ رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب کے صوبے جیزان میں ایک فوجی اڈے پر یمن کی فوج اور عوامی فورس نے چار میزائل داغے ہیں۔ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں اطلاعات ابھی موصول نہیں ہوئی ہین۔ دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے شہر الخوبہ میں متعدد فوجی اڈوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ الخوبہ میں ہونے والی ان کاروائیوں میں سعودی عرب کے بعض فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کاروائیوں میں ایک عدد ٹینک، براڈلی ساخت کی پانچ اور ہیمر ساخت کی دو فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں متعدد فوجی اڈوں پر گولہ باری کی ہے۔سعودی علاقے نجران اور عسیر میں یمنی فوج اور عوامی فورس کے حملوں میں مجموعی طور پر بیس فوجی گاڑیاں، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے صلاح میں تین سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button