عراق

داعش دہشت گردوں نے انسانی اعضا کی تجارت شروع کردی

عراق کے شہر موصل میں عراق کی ڈیموکریٹک پارٹی کردستان کے ترجمان سعید ماموزینی کا کہنا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے انسانی اعضا کی اسمگلنگ شروع کردی ہے ۔

سعید ماموزینی کے مطابق داعش دہشت گردوں نے انسانی اعضاء نکالنے کا ” خصوصی کلینک” کھولا ہے۔ اس کلینک میں دہشت گرد انسانی اعضا نکال کر فروخت کردیتے ہیں سعید ماموزینی کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے 13 جولائی 2015 کو کلینک کھولا ہے۔ اسے عراق کے سابق صدر صدام کے نام سے موسوم کیا ہے۔ آپریشن داعش کے ڈاکٹر کرتے ہیں۔ دہشت گرد مقامی لوگوں کے اعضاء نکال کر امیر گاہکوں کو بیچ ڈالتے ہیں۔ موصل کی بیشتر آبادی غریب ہے۔ دہشت گردوں کے لیے اہم نہیں ہے کہ ان کے سامنے کون ہے، عورتیں، بچے یا بوڑھے۔ وہ سبھوں کے اعضاء نکال لیتے ہیں۔ اپنے قیدیوں کو جو جیلوں میں بندہیں یا تو مارے جانے سے ڈراتے ہیں یا کسی عضو کے بدلے جلد رہا کرنے کا لالچ دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button