پاکستان
پاک فوج کی جنوبی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 22 دہشتگرد واصل جہنم
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 22 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے تحصیل سروکئی میں کنڈی گھر، زیارت زئے اور درماندی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈی گھر میں محسود طالبان (خان گروپ) کے کیمپ پر حملے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ مقامی افراد نے ڈان کو بتایا ہے کہ زیارت زئے کے علاقے میں دہشت گرد عبدالمنان محسود کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک گھر کو درماندی کے علاقے میں بھی فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا