یمن میں عوامی رضاکاروں کی مزید کامیابیاں/ بحرینی بادشاہ کا بیٹا زخمی
تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کے عوامی رضاکاروں نے گزشتہ روز شہر ’’تعز‘‘ کے کئی علاقوں کو سعودی مزدوروں اور القاعدہ کے دھشتگردوں سے پاک کر دیا ہے۔
رضاکاروں نے ’’السوداء‘‘ علاقے میں موجود دھشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے انہیں عقب نشینی پر مجبور کر دیا جبکہ سعودی نواز کئی دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ادھر المسیرہ ٹی وی چینل نے سعودی لڑاکا طیاروں کے یمن پر کئے جانے والے حملوں کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر صعدہ کے رہائشی مکانوں پر بمباری کر کے ۱۸ شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ جن میں زیادہ عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
بحرینی حکومت کے مخالف شہزادے عبد اللہ آل خلیفہ نے ٹویٹر پر اپنے خصوصی صفحے پر لکھا ہے کہ بحرینی بادشاہ کا بیٹا خالد بن حمد آل خلیفہ یمن میں انصار اللہ کی جانب سے داغے گئے ماٹر گولوں میں زخمی ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بعض ذرائع نے مذکورہ خبر کی تائید کرتے ہوئے بحرینی بادشاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ اپنے ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے بجائے یمن میں ٹانگ لڑا رہے ہیں