مشرق وسطی

دہشت گردوں کی حمایت بند کی جائے، شام کے صدر بشار اسد کا مطالبہ

شام کے صدر نے اپنے ملک میں موجود دہشت گردوں کی، بعض عرب اور مغربی ملکوں کی جانب سے جاری حمایت بند کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

شام کے صدر بشار اسد نے روس کی ایتارتاس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کو اگر شامی پناہ گزینوں کے بحران پر تشویش لاحق ہے تو وہ دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کردیں-

شام کے صدر نے کہا کہ یورپی ممالک، پناہ گزینوں کے بحران کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے درپے نہیں ہیں جبکہ شام کے عوام صرف امن کے خواہاں ہیں- انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بحران کی وجہ مغربی ملکوں کا، ان پناہ گزینوں کو اپنے ملکوں میں پناہ نہ دینا نہیں ہے بلکہ اس کا سبب اس بحران کی جڑوں پر توجہ نہ دینا ہے۔
شام کے صدر نے مغربی ملکوں کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” اگر آپ (بعض عرب اورمغربی ممالک) کو پناہ گزینوں کے بارے میں تشویش ہے تو دہشت گردوں کی حمایت بند کردو۔”
بشار نے اسد نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے اور ایسا دہشت گردی کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے- بشار اسد نے مزید کہا کہ میں ملک کی تمام پارٹیوں اور گروہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں –
انہوں نے کہا کہ "صرف مذاکرات اور سیاسی طریقے سے ہی ہم ان سیاسی اہداف کو حاصل کرسکتے ہیں کہ جن کا تعین خود شامی عوام کو کرنا ہے- شام کے صدر نے یہ بھی کہا کہ شام کے تمام سیاسی دھڑوں کو، چاہے وہ حکومت میں شامل ہوں یا حکومت سے باہر ہوں، شامی عوام کی امنگوں اور مطالبات پر ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جانا چاہیے۔”
شام کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام میں کردوں سمیت بہت سے نسلی اور لسانی گروہ پائے جاتے ہیں اور صدیوں سے آباد ان گروہوں کے بغیر متحدہ شام کا وجود ناممکن ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button