مشرق وسطی

بحرینی عوام کے غیض وغضب کے سامنے آل خلیفہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف ایک ممتاز مذہبی رہنما شیخ علی الجد حفصی کی آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد، بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا اور اپنا ردعمل ظاہر کیا جس کے بعد آل خلیفہ حکومت ان کو اور ان کی بیٹی کو رہا کرنے پر مجبور ہوگئی-

بحرینی شہریوں نے اتوار کو اس ملک کے مختلف علاقوں منجملہ ابوصبیح، الشاخورہ، جد حفص اور المصلی میں مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے بحرین کے ممتاز عالم دین "شیخ علی الجد حفصی” سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا-
واضح رہے کہ بحرینی فوجیوں نے ہفتے کے روز سترہ میں ایک چک پوسٹ پر سرکردہ عالم دین "شیخ علی الجدحفصی ” اور ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا تھا- شیخ علی الجد حفصی نے جزیرہ سترہ میں حکومت مخالف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی تھی- بحرین کی حکومت نے اس سے پہلے بھی آمریت مخالف عالم دین شیخ علی الجد حفصی کو گرفتار کیا تھا لیکن عوامی احتجاج کے باعث انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button