پاکستان

دہشتگردوں کی معاونت کرنےوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ،چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنےوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت ایف آئی اے کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہو اجس میں ایف آئی اے او رنیکٹا حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایف آئی اے نے مشکوک اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش کیں جبکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت فراہم کرنے والوں پر بات چیت بھی کی گئی ۔اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنےوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے دہشتگردوں کے مالی وسائل کا سدباب کیا جائے ، دہشتگردوں کے مالی وسائل کا سدباب مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے رابطہ ر کھے ۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ میں انسانی سمگلنگ کے معاملے پر اجلاس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلر معصوم اور ضرورتمندلوگوں کا استحصال کر رہے ہیں ۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصرملک کی بدنامی کا باعث ہیں،ایسے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button