دنیا

ظلم اور ظالموں کی حمایت کرنے والوں کا انجام ایک جیسا ہوتا ہے

امام جمعہ لکھنو ہندوستان حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے اپنے خطبہ کے آغاز میں امام محمد تقی علیہ السلام کی ایام شہادت کی مناسبت سے مومنین کے خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے امام محمد تقی علیہ السلام کے فضائل اور ان کی مصیبت بیان کی ۔

انہوں نے اپنے خطبہ میں قوم کی تازہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اچھی زندگی بسر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر صبر و تحمل کی قوت پیدا کرے تا کہ بہت ساری مشکلات و پیچیدگی رفع ہو جائے ۔

امام جمعہ لکھنو نے ظالموں کی حمایت کرنے والوں کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ظلم اور ظالموں کی حمایت و مدد کرنے والے اور اس کے کارناموں کی تائید کرنے والوں کا انجام ایک جیسا ہوتا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : صوبہ اتر پردیش میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے کہ مسلمان قوم کے بے گناہ جوانوں کو گرفتار کر کے ان پر گینگیسٹر کا کیس چلایا جا رہا ہے اور علماء دین اور خواتین کے خلاف بھی بے قصور ایف آئی آر لکھایا جا رہا ہے۔ اس صوبائی حکومت کی طرف سے یہ تمام کاروائیاں ان کے بوکھلاہٹ کی نشانی ہے جو ۲۰۱۷ کے الکشن میں دیکھنے کو ملے گا ، اور ان کو کسی بھی مذہب کی طرف سے اچھی نتائج نہیں ملے نگے کیونکہ ان لوگوں نے ہر مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ غلط سکوک و نا انصافی کی ہے ۔

حوزہ علمیہ لکھنو کے مشہور استاد نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں مزید قوت کے سلسلہ میں بیان کیا : انشاء اللہ بہت ہی جلد شیعہ و سنی مشترکہ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں اہل سنت برادر کے علماء بھی شریک ہونگے اور اسی طرح اتحاد کے ساتھ مسلمانوں کے تمام مسائل مل کر حل کرے نگے ۔

انہوں نے قوم کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے لوگوں کے تعاون کی ضرورت کی تاکید کرتے کہا : امام زمانہ عج فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ بہت سارے قومی امور کو انجام دئے جائے نگے اس میں سب لوگ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور اس نیک امور میں حصہ لیں تا کہ قوم کے بہت سارے امور آسانی انجام پا سکے ۔

امام جمعہ لکھنو نے بیان کیا : سنی وقف بورڈ میں لگی آگ ایک سازش کے تحت معلوم ہے تا کہ اس کے ذریعہ کی گئی بے ایمانی و چوری کے دلائل و ثبوت کو مٹا دیا جائے کیونکہ کچھ ہونیورسیٹی میں بھی وقف کی زمین استعمال ہوئی ہے ۔

حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے مومنین سے درخواست کرتے ہوئے بیان کیا : ۱۳ ستمبر بروز اتوار حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے درگاہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس میں تمام مومنین شرکت کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button