مشرق وسطی

بحرین: آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاج

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے شاہی حکومت کی جیلوں میں قید اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی کے نعرے لگائے اور قیدی اساتذہ اور طالب علموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سترہ کے عوام نے "قیدی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں” کے نعرے کے ساتھ یہ مظاہرہ کیا جبکہ مقابہ کے علاقے کے لوگ نون والقلم کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پرنکل آئے ۔

مظاہرین نے قیدی طالب علموں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں پر آل خلیفہ کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم سے بھی اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے بحرین کی شاہی حکومت کے سرنگونی کے نعرے لگائے اوراپنے ملک میں انقلاب برپا کرنے کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button