سعودی عرب

مسجد الحرام میں کرین گرنے سے 107 افراد شہید، 238 زخمی

مسجد الحرام میں طوفانی بارش کے دوران تعمیراتی کرین گرنے سے عازمین حج سمیت 107 افراد شہید اور 238 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے افراد میں 18 پاکستانی، 25بنگلہ دیشی اور 10بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ میں شام سے ہی آندھی اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری تھا،تاہم حرم شریف میں بندگان خدا معمول کے مطابق تسبیح و تحلیل میں مصروف تھے،اسی دوران مسجد الحرام کے توسیعی منصوبوں کے لیے نصب دیو ہیل کرینوں میں سے ایک تیز ہواؤں کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور چھت کو توڑتی ہوئی زمین پر آگری۔

صفا اور مروہ کے درمیانی حصے میں حادثے کے فوراً بعد کچھ لمحات کے لیے افرا تفری پھیلی تاہم کچھ دیر بعد ہی حکام نے صورت حال کو سنبھالتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کرکے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی اسپتالوں میں منتقلی کا کام شروع کیا ،عرب ٹی وی کے مطابق المناک حادثے میں 107 افراد جاں بحق جبکہ 238 زخمی ہوگئے۔شہر کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں نے مکہ شہر کی سڑکوں پر بھی کئی سائن بورڈز گرادیےجس سے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button