یمن

سعودی حکومت کے حملوں میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی

المیادین چینل کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے بنی حشیش علاقے پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے کے نتیجے میں دو یمنی شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے- صوبہ اب میں بھی ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے-

شہر تعز کے ثعبات علاقے پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے-ایک یمنی شہری نے اپنے گھر پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں کے بارے میں بتایا ہے کہ ہم گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک میزائل حملے شروع ہوگئے اور ہمارا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے گھروں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

مذکورہ شہری کا کہنا تھا کہ آخر کیوں ہم پر حملے کئے جارہے ہیں؟ اس شہری نے مزید کہا کہ یہ کوئی فوجی علاقہ نہیں ہے یہاں سب عام شہری بستے ہیں پھر کیوں ہمارے گھروں کو تباہ کیا جارہا ہے؟

اس نے کہا کہ انسانی حقوق کا مفہوم ختم ہوگیا ہے اور جارحین، بچوں، عورتوں اور سن رسیدہ افراد کو ان کے گھروں میں خاک و خوں میں نہلا رہے ہیں اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہین۔

دوسری جانب سرحدی جھڑپوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی دستوں نے الردیف اور الجابری نامی دو سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کی متعدد بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس ملک کے ایک سرحدی فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button