مشرق وسطی

شام؛ ایک آئل فیلڈ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے

شام کے وسطی صوبے حمص کے گورنر طلال البرازی نے بتایا کہ شامی فوج نے ایک کارروائی میں اس صوبے کے جزل علاقے میں تیل و گیس کے کنووں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

انہوں نے اس کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے داعش کے دیگر دہشت گردوں کا پیچھا کرکے تدمر شہر کی طرف پیش قدمی کی ہے-
طلال البرازی نے جزل علاقے کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ یہ علاقہ تدمر شہر کے مغرب میں واقع ہے اور یہاں پر ایسی پہاڑی چوٹیاں ہیں جہاں سے شامی فوج دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرسکتی ہے، اسی وجہ سے تدمر شہر کی طرف تیزی کے ساتھ پیش قدمی اور اس کی جلد آزادی کا امکان ہے-
قابل ذکر ہے کہ صوبہ حمص میں واقع آثار قدیمہ کا حامل تاریخی شہر تدمر داعش دہشت گردوں کے قبضے میں چلا گیا تھا اور اس وقت شامی فوج مغرب کی طرف سے اس شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button