پاکستان

اسلامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی ۔ علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی صوبائی دفتر میں سندھ کے صوبائی صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ سید ناطر عباس تقوی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں علامہ شبیر حسن میثمی ،علامہ جعفر سبحانی،علامہ کرم الدین ،علامہ اسد اقبال،اور حسنین مہدی سمیت دیگر عمائدین نے شر کت کری ،اجلاس کے اختتام پر یہ اعلان کیا گیا اسلامی تحریک بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی اور پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی جاری کر دی گئی ۔سکھر اور لاڑ کانہ ڈویثرن میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے اپنے منتخب امیدواروں کو فارم جاری کر دیئے ہیں اوراس بار صوبہ میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات میں انشا اللہ اسلامی تحریک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کا میابی حاصل کرے گی ۔اجلاس کے اختتام پر علامہ ناظر عباس تقوی نے ملکی موجودہ صوتحال اور حالیہ بھارتی دہشتگردی میں شہید ہونے والے افراد اور ملک میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button