پاکستان

‘کافر قرار دینے پر حکومت کارروائی کرے گی’ چوہدری نثار

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرقہ ورایت پھیلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جائیں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سلسلے میں مقدمات درج ہوئے اور سامان ضبط کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایکشن جاری رہے گا.

مدارس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیرونی امداد کا طریقہ کار حکومت وضع کرے گی جبکہ رجسٹریشن کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا مدارس کی رقوم کی ترسیل بینکوں کے ذریعے کی جائے گی جس پر رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مدارس کی آسان رجسٹریشن کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ تین ماہ میں ان کے تمام کوائف حاصل کیے جائیں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے مذہب اور ملک سے مخلص نہیں، دہشت گردی میں ملوث افراد یا ادارے کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button