پاکستان

لاہور میں تین وہابی دہشت گرد واصل جہنم

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہو پولیس نے بی آر بی کے قریب سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو نشاندہی کے لیے جب بی آر بی کے علاقے میں لایا گیا تو ان کے ساتھیوں نے دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کردیا اور پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر مقصود حیات بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ثنااللہ عرف حسین پنجابی، عمران عرف امیر اور شیخ قانون کے نام سے ہوئی جو سانحہ یوحنا آباد میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button