پاکستان

خورشید شاہ نے دہشتگرد وزیر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈ ر خورشید شاہ نے نواز لیگ کے دہشتگرد وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب کے دہشتگرد وزیر کو گرفتار کیا جائے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کا اشارہ رانا ثناء اللہ کی طرف ہے جو سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت دہشتگرد تنظیموں سے رابطوں میں ملوث رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی ہے ،وجہ کرپشن کیس میں پی پی پی کے اہم رہنما ڈاکڑ عاصم کی گرفتاری بتائی جارہی ہے جو پی پی کے چیف آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button