پاکستان

داعش القاعدہ کا تسلسل ہے، جسکے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور مغربی لابی ہے، مفتی عبدالنبی لنگاہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی کا اصل سبب اور ذمہ دار امریکہ، اسرائیل اور مغربی ممالک ہیں، جب مسلم ممالک میں امن و امان تھا، تو مغربی لابی کے کچھ ممالک نے افغانستان میں شمالی اتحاد کو سپورٹ کیا، وہاں خانہ جنگی آغاز ہوا، ہزاروں لوگ اس خانہ جنگی کا شکار ہوئے، اس کے بعد امریکہ اور مغربی لابی نے القاعدہ کے نام سے ایک عالمی دہشتگرد تنظیم بنائی، دنیا کو پتہ ہے کہ اسامہ بن لادن امریکی نمائندہ بن کر افغانستان آیا، اس نے شمالی اتحاد کو ختم کیا، بہرحال دونوں صورتوں میں نقصان مسلمانوں کا ہی ہوا، بہرحال دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور مغربی لابی ہے، اس کا مقصد اسلام اور مسلم امہ کو بدنام کرنا ہے، یہ اسلام اور مسلمانوں کو دنیا میں دہشتگرد کہلوانا چاہتے ہیں، اسی مقصد کیلئے پہلے انہوں نے القاعدہ اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیمیں بنائیں، اور اب داعش کے نام سے دہشتگرد گروہ تشکیل دیا، کیونکہ القاعدہ مسلم ممالک میں اپنی دہشتگردی اور بربریت کے باعث بدنام ہوچکی تھی، لہٰذا امریکہ اور اسرائیل نے پہلے القاعدہ کے ذریعے افغانستان اور عراق کو فتح کرنے کی کوشش کی، اب داعش کے ذریعے شام کو فتح کرنے کی کوشش کرینگے، ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرینگے، بلکہ اب تو میڈیا میں بھی آچکا ہے کہ داعش خود سعودی عرب کے اندر بھی مساجد پر حملے کر رہی ہے، جو ممالک دہشتگردی سے بچے ہوئے تھے، اب یہ اسلام دشمن ممالک انہیں بھی داعش اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کرینگے، ہوسکتا ہے کہ کل داعش کے بعد کوئی اور دوسرا نام سامنے آجائے گا، لہٰذا امریکہ، اسرائیل اور مغربی لابی کے ساتھ ساتھ القاعدہ ہو یا داعش ہم ان سب کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اور عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شعور، بیداری اور اتحاد و وحدت کے ذریعے اسلام دشمن ممالک کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button