مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کا حملہ: دسیوں زخمی

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے  بتایا ہے کہ فلسطینیوں نےغرب اردن کے شہر الخلیل کے شمال میں واقع العروب قصبے کے قریب صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اور جارحانہ اقدامات کی مذمت میں مظاہرے کئے-

صیہونی فوجیوں نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر حملہ کیا اور دسیوں افراد کو زخمی اور گرفتار کر لیا- درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے سنیچر کی رات قلقیلیہ کے کفر قدوم دیہات میں مظاہرے میں شریک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان امجد فاروق ابوخالد کو گولی مار کر زخمی کر دیا –

فلسطینیوں نے غرب اردن میں شمالی رام اللہ کے نبی صالح دیہات میں بھی زبردست مظاہرہ کر کے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی-

اسی طرح سنیچر کی رات دسیوں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے غرب اردن میں سلفیت کے مشرق میں واقع یاسوف دیہات کی جانب جانے والی سڑک کو بلاک کر کے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی چیکینگ شروع کردی- فلسطینیوں نے صیہونی آبادکاروں کے اس اقدام کا مقابلہ کیا جو فریقین کے درمیان جھڑپ پر منتج ہوا-

متعلقہ مضامین

Back to top button