پاکستان
سانحہ صفورا،دہشتگردوں کے کپڑوں پر خون کے داغ جاں بحق افراد کے ڈی این اے سے مل گئے
کراچی میں سانحہ صفورا گوٹھ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،واردات کے دوران پہنے ہوئے ملزمان کے کپڑے جو جلا دئیے گئے تھے،ان پر لگے خون کے داغ جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں،واضح رہے کہ تحقیقاتی اداروں نے ملزمان کے کپڑوں پر لگے خون اور مرنے والوں کے اہلخانہ کے خون کے60 نمونوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی لیبارٹری بھجوائے تھے، جہاں ملزمان کے کپڑوں پر لگا خون مرنے والوں کے اہلخانہ کے ڈی این اے کے نمونے سے میچ کرگیا،تفتیشی حکام اسے سانحہ صفورا گوٹھ کیس میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں جو مقدمے میں اہم ثبوت ثابت ہوسکے گا۔