دنیا

بحرین کی جیلوں میں بدسلوکی کی جا رہی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی جیل میں بحرین کی ٹیچرز یونین کے سربراہ کے ساتھ بدسلوکی پر سخت تنقید کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کر کے بحرین کی ” جو ” جیل میں قید ٹیچرز یونین کے صدر مہدی ابودیب پر تشدد اور انہیں دواؤں اور علاج سے محروم رکھنے پر سخت تنقید کی ہے۔

اس بیان میں مہدی ابودیب کے اہل خانہ کی جانب سے پیش کردہ معلومات کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار گیارہ میں جیل میں ہونے والے تشدد کی وجہ سے ان کی کمر میں شدید تکلیف اور درد ہے لیکن جیل حکام اس سلسلے میں بےتوجہی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں- اس بیان کے مطابق مہدی ابودیب بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں بھی مبتلا ہیں-

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں، ان کے افکار اور نظریات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اس لیے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں غیر مشروط طور پر رہا کر دینا چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اپریل دو ہزار گیارہ میں مہدی ابودیب کو گرفتار کرنے کے بعد چونسٹھ روز تک قید تنہائی میں رکھا گیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مارچ کے مہینے سے بحرین کی "جو ” جیل میں قید افراد سے بدسلوکی اور ان پر تشدد میں شدت آ گئی ہے۔ آل خلیفہ کی جانب سے پر تشدد اقدامات کے باوجود بحرینی عوام، سنہ دو ہزار گیارہ سے اب تک اپنے پرامن احتجاجات جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ ملک میں سیاسی اصلاحات انجام دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button