پاکستان

آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر رحمان شاہ کے بھائی ایڈوکیٹ امیر حیدر کراچی میں شہید

کراچی کے مصروف ترین شاہر اہ یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر کے قریب تکفیری دہشتگردوں میں فائرنگ کرکے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرئٹری ایڈوکیٹ امیر حید ر شاہ کو شہید کردیا ہے، اطلاع کے مطابق امیر حیدر کو انکی کار میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا،یہ واقعہ کچھ دیر قبل ہی پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کو تکفیری دہشتگردوں نے حسن اسکوائر کے قریب نشانہ بنایا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، شہید امیر حیدر کے جسد خاکی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ آئی ایس او پاکستان سکھرڈویژن کے سابق صدر اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید رحمان شاہ کے بڑے بھائی تھے۔ وہ کراچی میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مصروف تھے، جبکہ کراچی بار میں سابق جوائنٹ سیکڑئیڑی کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے تھے۔

ایڈوکیٹ امیر حیدر پر کراچی میں کھلے عام قاتلانہ حملہ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، ایک طرف مسلسل ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف نواز لیگ کی معتصب حکومت شیعہ جوانوں علماء و ذاکرین کا دہشتگردی اور قتل کے جعلی کیس بناکر انہیں گرفتار کررہی ہے، جسکا مقصد سیاسی اتحادی تکفیری دہشتگردوں کو خوش کرنا بیلنس پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے۔

CNgYnHjW8AATdpz.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button