پنجاب پولیس کی بربریت جاری، ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گجرات علامہ تنویر رضوی ساتھیوں سمیت گرفتار

28 اگست, 2015 00:00

پنجاب پولیس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تنویر حسین رضوی ، علامہ ضیغم عباس بھٹی اور علامہ سید ضیغم عباس کاظمی کو شیڈول فورتھ کے تحت چھاپے مار کر گرفتار کرلیاہے،تمام رہنماؤں کوسولہ ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے تین ماہ کے لیے نظر بند کردیا ہے ۔ ان کی گرفتار ی پر مجلس وحدت مسلمین نے شد ید احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تینوں رہنما بے گناہ ہیں علامہ سید تنویر حسین رضوی ضلعی امن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور تینوں رہنما پرامن پاکستانی ہیں ، مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی جماعت ہے تینوں رہنما کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی نہیں ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے ضلعی انتظامیہ گجرات سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

3:08 شام نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔