تکفیری دہشتگردی کا خطرہ، ملک کے 36 ایئر پورٹس پر ریڈ الرٹ

28 اگست, 2015 00:00

دہشت گردی کے مبینہ حملوں کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر کے 36 ایئر پورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے اہم ایئر پورٹس جن میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور نور خان ایئربیس بھی شامل ہیں، پر گزشتہ روز سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ایئر پورٹس پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے باوجود کے مسافروں کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی تھی، ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ایئر پورٹس کے احاطے میں داخل ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ اور ان کی تلاشی بھی کی جارہی ہے جبکہ زائرین کے لیے جاری ہونے والے عارضی پاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں

2:54 شام نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔