مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جارحیت سے مقابلے پر القسام بریگیڈ کی تاکید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کی جارحیت سے مقابلے پر زور دیا ہے

لبنان کے المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے جمعرات کو، غزہ پر اسرائیل کے پچاس روزہ حملے کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر کہا کہ شہید عزالدین القسام بریگیڈ صہیونی حکومت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے اور فلسطین میں امن کے تحفظ اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے ملت فلسطین کی ضرورتوں کو سمحھتا ہے۔

ابو عبیدہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ اس وقت شدید محاصرے میں ہے اور اسے بڑی سازش کا سامنا ہے، کہا کہ شہید عزالدین القسام بریگیڈ جنگ و جدال کا خواہاں نہیں ہے لیکن اگر غزہ پر کوئی جنگ مسلط کی گئی تو غاصبوں کو پتہ چل جائے گا کہ مزاحمت کی قوت و توانائی ان کی تصور سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے آٹھ جولائی دو ہزار چودہ سے غزہ پر پچاس دنوں تک جارحانہ حملے کئے تھے جس میں بائیس سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے جن میں سیکڑوں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ اور تقریبا تین ہزار بچوں سمیت گیارہ ہزار افراد زخمی بھی ہو گئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button