لبنان

ایران کا ساتھ دینے کے لئے علاقے کے ملکوں سے حزب اللہ کی اپیل

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے علاقے کے ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں ایران کی پالیسیوں کی حمایت کریں-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایران کے ثقافتی اتاشی محمد حسین شریعتمدار کے ساتھ ملاقات میں کہا اگر علاقے کے ملکوں کے حکام، خطرات کی روک تھام اور امن و استحکام میں ایران کے کردار کو درک کر لیتے تو برسوں قبل ہی، فلسطین اور دیگر مقبوضہ علاقے غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزاد ہو جاتے۔ شیخ قاسم نعیم نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک اس بات پر مجبور ہوئے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں اور اس کی وجہ ایران کی ممتاز پوزیشن اور بے مثال کردار تھا- اس لئے بہتر اور مناسب ہے کہ علاقے کے ممالک بھی اس جانب قدم اٹھائیں- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ، ایران کے ساتھ روابط قائم ہونے پر افتخار کرتی ہے اور حزب اللہ کی کامیابیوں کو ایران کی حمایتوں کی مرہون منت سمجھتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button