یمن

جیزان صوبہ، سعودی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے قبرستان میں تبدیل

یمنی فوج نے صوبہ جیزان کو سعودی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا

یمن کی فوج اور عوامی دستوں نے سعودی عرب کے جیزان صوبے میں، الخوبہ شہر کے مضافاتی علاقے وادی الجارہ کو سعودی فوج کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے-

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کی بڑی فوجی گاڑیاں، یمنی فوج اور عوامی دستوں کے معمولی ہتھیاروں سے تباہ، یا ناکارہ ہوگئی ہیں-تباہ ہونے والی ان فوجی گاڑیوں میں آبرامز اور براڈلی ٹینک اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والی فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

ان گاڑیوں پر سعودی فوج کے مونو گرام کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے- کہا جارہا ہے کہ سعودی فوج نے تباہ ہونے والی بہت سی بکتر بند گاڑیوں کو فرنٹ لائن سے دیگر مقامات پر منتقل بھی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button