پاکستان

نام تبدیل کرکے کالعدم تنظیمیں چندہ لے رہی ہیں۔ حکومت کیا کررہہ ہے؟ عدلیہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سے اُن غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق جامع تفصیلات طلب کر لی ہیں جو متعقلہ اداروں میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود لوگوں سے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا نیشنل ایکشن پلان کو پورے طریقے سے نافذ کرنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی وہ بادی النظر میں اس کی اہلیت رکھتی ہے۔

حکومت ٹیکس دینے والوں کے خلاف تو بہت جلد کارروائی کرتی ہے لیکن کالا دھن اور چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔ بہت سے کالعدم تنظیمیں بھی مختلف ناموں سے لوگوں سے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں لیکن ابھی تک عدالت میں ایسی کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی کہ ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button