پاکستان

محرم الحرم میں محفل شاہ خراسان کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی پلانگ کرنے والے 4 دہشتگرد گرفتار

انسداد دہشتگردی کے ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کراچی میں محرم الحرام میں دہشتگردی کی پلانگ کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد کراچی میں واقع محفل شاہ خراسان امام بارگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ نوید خواجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جو وہاں سے ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں جبکہ انکو پیسہ بھی بھارت سے مختلف ذرائع سے بھیجا جاتا تھا جبکہ انکا نیٹ ساوتھ افریقا ،انڈونیشیاء اور دبئی سے آپریٹ ہوتا ہے۔گرفتار دہشتگردوں میں شفیق،خالد ،محسن اور ظفر شامل ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایس پی نوید خواجہ نے کہا کہ یہ دہشتگردوں کے مختلف سیاسی رہنماء سمیت مذہبی تکفیری دہشتگردوں سے بھی رابطہ میں تھے جنکے ساتھ مل کر دہشتگردی کی پلانگ کررہے تھے۔

دھیاں میں رہے کہ پاکستان میں موجود تکفیری دہشتگردی کا مرکز مدارس ہیں اور اور بدقسمتی سے ان سب کا تعلق مکتب دیوبند سے اور دیوبندیوں کا مرکز بھارت میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button