عراق

صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی پیشقدمی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے متعدد اہم اسٹریٹیجک علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہوئے صوبہ الانبار کی جانب پیشقدمی کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کو صوبہ الانبار کے دو شہروں فلوجہ اور الرمادی کے مضافات کے بعض اسٹریٹیجک علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اس کارروائی کے دوران نو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ علاقے میں نصب ستر سے زیادہ بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق موصل کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں اکتیس دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں میں سات کی عمریں پندرہ سال سے بھی کم بتائی جاتی ہیں- داعش نے ان نوجوانوں کو دھوکا دے کر اپنے گروہ میں شامل اور انہیں خودکش حملوں کی تربیت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button