سعودی عرب
آل سعود حکومت نے شیعہ عالم دین شیخ محمد عبدالہادی الحیدر کوگرفتار کر لیا
بحرین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ” امان” انسانی حقوق مرکز نے جمعے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کے سیکورٹی حکام نے اس ملک کے شیعہ عالم دین شیخ محمد عبدالہادی الحیدر کو، جنھوں نے کبھی کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ہے، گرفتار کر لیا- شیخ الحیدر تقریبا دس برس سے ایران میں مقیم تھے اور کبھی کبھی اپنے خاندان والوں سے ملنے کے لئے سعودی عرب بھی جاتے رہتے ہیں- سعودی عرب کے یہ شیعہ عالم دین، چار مہینے پہلے جب ایران سے سعودی عرب گئے تھے تو انھیں ان کے سترہ سالہ بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا اور الدمام ایر پورٹ کے حکام نے ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیا تھا- شیخ الحیدر کے گھر والوں کے بقول ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور سعودی حکام جیل میں ان کے لئے دوایں پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں-