پاکستان

سندھ حکومت کادہشت گردی کے مزید 14کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے دہشت گردی کے مزید 14کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے مزید کیسزفوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ اپیکس سب لیگل کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔نئے بھیجے جانے کیسز میں سانحہ نشتر پارک،بوہری جماعت پر حملہ کیس،آرام باغ حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں سند ھ میں دہشت گردی کے 54مقدمات پہلے سے زیر سماعت ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مقدمات وفاقی وزارت داخلہ کو بھیج دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 68مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔یاد رہے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پار ٹیز کانفرنس میں فوجی عدالتوں کے قیام پر تما م سیاسی جماعتیں راضی ہوئی تھیں

متعلقہ مضامین

Back to top button