یمن

یمن میں سعودی جارحین کے نئے جرائم

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر صعدہ میں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے چھے افراد سمیت کم سے کم دس عام شہری شہید ہو گئے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن میں شہر الحدیدہ اور جنوبی یمن میں شہر "اب” پر بمباری تیز کر دی ہے- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوج اور یمن کے اندر موجود سعودی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے نجران کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھبّیس سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے- یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی فوجیوں کے حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے کے الخوبہ اور الردیف فوجی اڈوں پر حملے کئے- ادھر یمن کے صوبہ تعز، ذمار، شبوہ اور اب میں القاعدہ کے خلاف جنگ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button