پاکستان

شہید ضیاءالدین قتل کیس کے فیصلے کو مرکزی امامیہ کونسل گلگت نے مسترد کر دیا

مرکزی امامیہ کونسل گلگت کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں امامیہ کونسل گلگت کے اراکین نے بھرپور شرکت کیں۔ اجلاس میں شہید ضیاءالدین رضوی کے قاتلوں کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے آنے والے فیصلے پر غور و حوض کیا گیا اور اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید ضیاءالدین کے قاتلوں کے خلاف دیا گیا فیصلہ غیرفطری ہے اور یہ فیصلہ سناتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ 64 گواہوں کی گواہوں کے باجود ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور ان سے پوچھ گچھ کے بغیر فیصلہ سنانا حیران کن ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس یکطرفہ فیصلے کی وجہ پوری ملت جعفریہ کرب اور اذیت میں مبتلا ہے۔ مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید ضیاءالدین رضوی کے قاتلوں کے خلاف آنے والے غیرفطری فیصلے اور یکطرفہ کاروائی کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button