مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری

موصولہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں سے متعلق ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی عدلیہ نے سالم، الجلمہ ، عسقلان، بیت تکفاح، عوفر اور المسکوبیہ جیل میں بند پچپن فلسطینیوں کی قید کی مدت کئی مہینوں کے لئے بڑھا دی ہے- ان قیدیوں کی مدت حراست ختم ہو چکی تھی- صیہونی حکومت، فلسطینی قیدیوں کی مدت حراست بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے- اس سلسلے میں صیہونی فوج نے منگل کو مقبوضہ فلسطین کے روز شہر الناصرہ کے فلسطینی علاقوں پر حملہ کر کے کم سے کم اکّیس فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا- اس وقت تقریبا سات ہزار فلسطینی صیہونی حکومت کی جیلوں میں سخت حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button